14 دسمبر ، 2013
دبئی…پاکستان ٹی 20 ٹیم کے کپتان محمد حفیظ نے کہا ہے کہ آج کے میچ میں بولروں نے مایوس کیا۔ میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کپتان محمد حفیظ نے کہا کہ جلدی وکٹ گرنے کی وجہ سے ٹیم دباوٴ کا شکار ہوگئی تھی۔تاہم شرجیل خا ن اور سہیل تنویر نے بہتر کھیل پیش کیا۔ پاکستانی ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ آج کے میچ میں بولروں نے مایوس کیا۔ واضح رہے کہ سری لنکا سے میچ ہارنے کے بعد آئی سی سی رینکنگ میں پاکستانی ٹیم چوتھے نمبر پر آگئی ہے۔