31 دسمبر ، 2013
اسلام آباد…وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت ایکنک کا اجلاس ہوا۔ایکنک اعلامیے کے مطابق اجلاس میں ایکنک نے 218 ارب کے 10 منصوبوں کی منظوری دی ۔وزیر اعظم اسکیم کے تحت ایک لاکھ لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی منظوری دی گئی جس پر 4ارب روپے کی لاگت آئے گی۔ اجلاس میں گلگت بلتستان میں تعلیم کیلئے ایک ارب 22کروڑ کے منصوبے کی منظوری دی گئی، 14 میگا واٹ کے نلتر ہائیڈرو پراجیکٹ کی منظوری بھی دی گئیجس کیلئے تین ارب 84 کروڑ روپے کی لاگت کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں چترال کیلئے 150میگا واٹ کے 2ہائیڈرو منصوبوں کی منظوری دی گئی جبکہ منگلا ڈیم توسیع منصوبے کے پاور ہاوٴس کے لیے 52 ارب روپے کا منصوبہ منظور ہوا۔اعلامیے کے مطابق اجلاس میں کچھی کینال فیز فائیو کے لیے 57 ارب روپے کا منصوبے کی منظوری دی گئی۔