پاکستان
01 جنوری ، 2014

غداری کیس:مشرف کے وکلاء کی سماعت 5 ہفتوں کیلئے ملتوی کرنیکی درخواست

غداری کیس:مشرف کے وکلاء کی سماعت 5 ہفتوں کیلئے ملتوی کرنیکی درخواست

اسلام آباد…غداری کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کے وکلاء نے سماعت پانچ ہفتوں کیلئے ملتوی کرنے کی درخواست کی ہے۔پرویز مشرف آج بھی خصوصی عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔ سابق صدر کے وکلاء کی جانب سے دائر کی گئی درخواستوں میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وفاقی حکومت نے سیکیورٹی کے مناسب اقدامات نہیں کیے، سماعت 5 ہفتوں کیلئے ملتوی کی جائے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ پرویز مشرف نے 3 نومبر کا اقدام بطور آرمی چیف کیا،غداری کیس کی سماعت خصوصی عدالت کے دائرہ اختیار میں نہیں،پرویز مشرف کا فوجی ٹرائل ہی ہو سکتا ہے۔سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف آج بھی خصوصی عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔دوسری جانب آج بھی چک شہزاد سے خصوصی عدالت جانے والے راستے سے ایک کلو دھماکا خیز مواد برآمد ہوا ہے، بم ڈسپوزل اسکواڈ دھماکا خیز مواد کاجائزہ لے رہا ہے۔

مزید خبریں :