پاکستان
01 جنوری ، 2014

وزیراعظم،آصف زرداری، الطاف حسین اور دیگر کی کوئٹہ دھماکے کی مذمت

وزیراعظم،آصف زرداری، الطاف حسین اور دیگر کی کوئٹہ دھماکے کی مذمت

کوئٹہ… وزیراعظم نواز شریف ،سابق صدرآصف زرداری ، متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین، گورنربلوچستان محمدخان اچکزئی ،عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما اسفندیارولی، عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید ،بلوچستان شیعہ کانفرنس،سنی اتحاد کونسل کے چےئرمین صاحبزادہ حامد رضا ، مجلس وحدت المسلمین کے سیکریٹری جنرل راجا ناصر عباس نے کوئٹہ میں قمبرانی روڈ کے قریب اخترآباد میں زائرین کی بس کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 2افراد کے جاں بحق اور 26افراد کے زخمی ہونے کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے واقعے کے ذمہ داروں کو فوری گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا ہے جبکہ مجلس وحدت المسلمین نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے 3روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔

مزید خبریں :