پاکستان
01 جنوری ، 2014

چیئرمین نادرا کیخلاف قانونی کارروائی سے پہلے ان کا بیان لیا گیا،ایف آئی اے

چیئرمین نادرا کیخلاف قانونی کارروائی سے پہلے ان کا بیان لیا گیا،ایف آئی اے

اسلام آباد…ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق چیئرمین نادرا کیخلاف قانونی کارروائی سے پہلے ان کا بیان لیا گیا۔ترجمان نے کہا ہے کہ چیئرمین نادرا طارق ملک نے جان بوجھ کر اپنی کنیڈین شہریت چھپائی،انہوں نے پاسپورٹ میں سرکاری ملازمت کا ذکر بھی نہیں کیا،کئی افسران نے پاسپورٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کی۔ترجمان ایف آئی اے نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ تحقیقات کے پابندہیں، چیئرمین نادرا طارق ملک کو ہراساں نہیں کیا جارہا۔

مزید خبریں :