پاکستان
01 جنوری ، 2014

سندھ میں 2 تا8 جنوری اسکولوں اور کالجز کی چھٹیوں کااعلان

سندھ میں 2 تا8 جنوری اسکولوں اور کالجز کی چھٹیوں کااعلان

کراچی…وزیرتعلیم سندھ نثار کھوڑو نے سندھ میں 2 سے 8 جنوری تک اسکولوں اور کالجز کی چھٹیوں کااعلان کردیا۔ اس سے قبل جیو نیوز پر پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ کی جانب سے حکومت سے اپیل نشر کی گئی تھی کہ کراچی میں ریکارڈ سردی پڑی ہے، ٹھنڈکی شدت سے طلبا و طالبات بیمار ہو رہے ہیں، چھٹیوں میں اضافہ کیا جائے۔ اس خبر کا نوٹس لیتے ہوئے وزیرتعلیم سندھ نثار کھوڑو نے سندھ میں 2 سے 8 جنوری تک اسکولوں اور کالجز کی چھٹیوں کااعلان کردیا۔جس کے مطابق اب سندھ بھر کے اسکول اور کالجز9جنوری سے کھلیں گے۔

مزید خبریں :