پاکستان
01 جنوری ، 2014

صدر مملکت نے بجلی چوری کے خلاف آرڈیننس کی منظوری دیدی

صدر مملکت نے بجلی چوری کے خلاف آرڈیننس کی منظوری دیدی

اسلام آباد…صدر مملکت ممنون حسین نے بجلی چوری کے خلاف آرڈیننس کی منظوری دے دی۔ ذرائع کے مطابق آرڈی یننس میں بجلی چوری پر سزا اور جرمانے کاتعین کیا گیا ہے۔ اس طرح ملک میں پہلی بار بجلی چوری پرسزا کا قانون نافذ ہوگیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آرڈیننس کے نفاذ سے بجلی چوری پر 10 لاکھ سے ایک کروڑ روپے جرمانہ ہوسکے گا، جبکہ 2سے 7سال تک قید کی سزا ہوگی۔

مزید خبریں :