01 جنوری ، 2014
اسلام آباد…وزیراعظم نواز شریف نے سابق صدر پرویز مشرف کی رہائش گاہ کے قریب دھماکا خیز مواد ملنے کے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے ان واقعات سے متعلق وزارت داخلہ سے بھی رپورٹ طلب کرلی ہے۔وزیراعظم میاں نواز شریف نے پرویز مشرف کو عدالت میں پیش کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کرنے کی ہدایت کردی۔