01 جنوری ، 2014
چمن…چمن میں پی ٹی سی ایل ایکس چینج کے قریب دکانوں میں آگ لگ گئی۔ پولیس کے مطابق آگ نے ایک درجن سے زائد دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گیس سلنڈرز کی دکان میں آگ لگنے سے دھماکے ہوئے جن کی آواز سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔