01 جنوری ، 2014
کراچی…ایم کیو ایم رہنما روٴف صدیقی نے برطانوی وزیراعظم ڈیوڈکیمرون اور اسکاٹ لینڈیارڈ کو خط لکھا ہے۔ رؤف صدیقی کا کہنا ہے کہ الطاف حسین کیخلاف میڈیاٹرائل،منفی پروپیگنڈہ قابل مذمت ہیں، الطاف حسین پر کوئی مقدمہ نہ ہونے کے باوجود انھیں ذہنی دباوٴ کا شکار کیوں بنایا جارہا ہے۔ رؤف صدیقی نے کہا ہے کہ عمران فاروق قتل کیس کی تفتیش کیلئے برطانوی پولیس سے مکمل تعاون کررہے ہیں، تعاون کے باوجود ایم کیو ایم رہنماوٴں کے گھروں پرچھاپے کیوں مارے جارہے ہیں۔