02 جنوری ، 2014
اسلام آباد…آئی ایم ایف کی جانب سے قرض کی دوسری قسط ملنے کے باعث گزشتہ ہفتے اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 46کروڑ ڈالر سے زائد کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق اسٹیٹ بینک کے ڈالر ذخائر 46 کروڑ ڈالر سے اضافے کے ساتھ 3 ارب 66 کروڑ ڈالر ہوگئے ہیں۔ ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 8 ارب 52 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔ آئی ایم ایف کی جانب سے قرض کی دوسری قسط ملنے کے باعث ذخائر میں اضافہ ہوا۔ قسط کی مالیت 55 کروڑ ڈالر تھی۔ دوسری جانب جمعرات کو انٹر بینک میں ڈالر کی قدر 10پیسے اضافے کے ساتھ 105روپے 55پیسے ہوگئی ہے۔ اوپن مارکیٹ میں عوام کے لیے ایک ڈالر 105روپے 75پیسے میں دستیاب ہے۔