07 جنوری ، 2014
اسلام آباد…چوہدری شجاعت نے آرٹیکل6میں ترمیم کا مسودہ سینیٹ کوبھیج دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق چوہدری شجاعت نے جو ترامیم تجویز کی ہیں ان میں شامل ہے کہ آرٹیکل 6میں ہائی ٹریژن یعنی سنگین غداری کا لفظ مملکت کے خلاف جرم میں بدل دیا جائے۔ اس کے علاوہ یہ بھی تجویز کیا گیا ہے کہ تعزیرات پاکستان کرمنل ایکٹ 1973ء میں بھی متبادل الفاظ شامل کیے جائیں۔