پاکستان
07 جنوری ، 2014

غداری کیس کافوج سے کوئی تعلق نہیں:سیکرٹری دفاع

غداری کیس کافوج سے کوئی تعلق نہیں:سیکرٹری دفاع

اسلام آباد…سیکرٹری دفاع آصف یاسین ملک نے کہا ہے کہ غداری کیس عدالت میں ہے، اس سے فوج کا کوئی تعلق نہیں۔ ان کاکہناہے کہ اے ایف آئی سی دل کا بہترین اسپتال ہے، پرویز مشرف تو کیا وہاں غیر ملکی بھی علاج کراتے ہیں۔ پارلیمنٹ ہاوٴس میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے اجلاس میں شرکت کے بعد سیکرٹری دفاع کامیڈیا سے آمناسامنا ہواتو وہ کافی خوشگوارموڈ میں دکھائی دیے۔ ان سے سوال ہواکہ ”کیاغداری کیس پرفوج میں بے چینی ہے؟“ توانہوں نے اپنے جواب میں بھی ایک سوال کردیا اور کہنے لگے کہ ”کیا عدالت کے اندر کوئی فوجی موجود ہے؟ ایسا نہیں ہے تو اس کا مطلب یہ ہوا کہ اس معاملے کا فوج کے ساتھ کوئی تعلق نہیں“۔ انہوں نے میڈیا کو اس بارے میں ڈی جی آئی ایس پی آر کے ساتھ رابطہ کرنے کا مشورہ بھی دیا۔ ایک اورسوال کے جواب میں سیکرٹری دفاع نے کہا کہ اے ایف آئی سی امراض قلب کا بہترین اسپتال ہے اور اس میں پرویز مشرف تو کیا غیر ملکی بھی علاج کیلئے جاتے ہیں۔

مزید خبریں :