07 جنوری ، 2014
کراچی…پاک بحریہ کے چیف ایڈمرل آصف سندیلہ نے کہا ہے کہ ملکی سلامتی اور بحری مفادات کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت تیار بحریہ کا اہم کردار ہے۔ پاک بحریہ کی سالانہ کمپٹیشن پریڈ سے خطاب میں چیف آف نیول اسٹاف کا کہنا تھا کہ پیشہ ور اور ہمہ وقت تیار بحری فوج ملکی سلامتی کا اہم جز ہے۔ نیول چیف نے کہا کہ ملکی سلامتی، معاشی ترقی اور بحری مفادات کیلئے پاک بحریہ کا کردار اہم ہے۔ انہوں نے مشقوں میں سال 2013ء میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے فلیٹس یونٹس کو انعامی شیلڈ دیں۔ چیف آف نیول اسٹاف کا کہنا تھا کہ میری ٹائم آپریشن میں بحریہ کادیگر افواج کے ساتھ باہمی تعاون سے اہداف کو نشانہ بنانا پیشہ ورانہ معیار میں اضافے کا باعث ہے۔