07 جنوری ، 2014
کراچی …کراچی کے علاقے فوارہ چوک پر متحدہ قومی موومنٹ کے تحت نجی ٹی وی کے دفتر کے باہر الطاف حسین اورایم کیو ایم کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر احتجاج کیا گیا۔ فوارہ چوک پر متحدہ قومی موومنٹ کے تحت نجی ٹی وی کے دفتر کے باہر احتجاج کیا گیا۔ احتجاج میں ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر خالد مقبول صدیقی، رہنما وسیم اختر،حیدر عباس رضوی سمیت دیگر رہنما وں اور کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ کارکنان نے پروگرام اینکر کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ حیدر عباس رضوی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ نے کہا کہ نجی ٹی وی کے اینکر نے مہاجروں کے خلاف بھی اپنے پروگرام مین تعصب کا رویہ اختیار کیا۔حیدر عباس رضوی نے کہا کہ ہمیں اس سے پہلے بھی مذکورہ اینکر نے متعدد بار ذاتی تعصب کا بشانہ بنایا تھا۔ جس کی شکایت ہم نے چینل کے مالکان سے کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ہم مالکان سے دوبارہ درخواست کرتے ہیں کے اس اینکر کے پروگرام کو روکا جائے۔