07 جنوری ، 2014
اسلام آباد…سابق صدر آصف علی زرداری نے 9 جنوری کو احتساب عدالت میں پیش ہونے کافیصلہ کرلیا ۔پولو گراوٴنڈ ریفرنس میں فرد جرم عائد کیے جانے کا امکان ہے۔سابق صدر آصف علی زرداری نے 9 جنوری کو احتساب عدالت میں پیش ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔پیپلزپارٹی کے ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف زرداری 9جنوری کو احتساب عدالت میں پیش ہوں گے اور اپنے خلاف الزامات کا دفاع کریں گے۔آصف علی زرداری بدھ کو اسلام آباد پہنچیں گے۔احتساب عدالت میں ایس جی ایس، کوٹیکنا، پولو گراوٴنڈ، اے آر وائی گولڈ، ارسس ٹریکٹر،پولو گراوٴنڈ ریفرنس میں ملزم پر فرد جرم عائد کیے جانے کا بھی امکان ہے۔احتساب عدالت کے جج محمد بشیر آصف زردرای کے خلاف ریفرنسز کی سماعت کریں گے۔