پاکستان
07 جنوری ، 2014

دو سابق صدور پرویز مشرف ا ور آصف زرداری کی بیماریاں

دو سابق صدور پرویز مشرف ا ور آصف زرداری کی بیماریاں

اسلام آباد…پرویز مشرف کی طرح سابق صدر آصف زرداری بھی مختلف بیماریوں کا شکار رہے۔ صدر آصف علی زرداری کی ماضی میں سامنے آنے والی میڈیکل رپورٹس کے مطابق انہیں ڈیمنیشیا یعنی حافظے میں خلل، میجر ڈپریسیو ڈس آرڈر اور پوسٹ ٹرامیٹک ڈس آرڈر کا سامنا رہا۔ ماہرین کے مطابق ان نفسیاتی بیماریوں کا تعلق آصف علی زرداری کی 11سالہ قید و بند کی صعوبتوں سے تھا۔آصف زرداری نے کئی مواقع پر دعویٰ کیا کہ جیل میں ان پر بہیمانہ تشدد کیا جاتا تھا۔ ایک رپورٹ کے مطابق نیو یارک کے ایک ماہر نفسیات نے آصف علی زردای کو جذباتی عدم استحکام ، یادداشت اور توجہ کی کمی کے امراض کی تشخیص بھی کی۔ بعض رپورٹس کے مطابق آصف علی زرداری کو ریڑھ کی ہڈی اور شاٹیکا اور گردن کے مہروں کا مسئلہ بھی رہا اور وہ کافی عرصہ چھڑی کے سہارے بھی چلتے رہے۔ جیل سے رہائی کے بعد آصف علی زرداری کو بھی دل کا عارضہ لاحق ہوا اور وہ علاج کے لیے دبئی گئے جس کے بعد امریکا میں بھی علاج کرایا۔ رپورٹس کے مطابق آصف علی زرداری کو اب صرف ہائی بلڈ پریشر اور ذیابیطس کا عارضہ لاحق ہے۔آصف علی زرداری کی نفسیاتی بیماریوں کے برعکس پرویز مشرف کو دل کا عارضہ لاحق ہے، جبکہ ان کی یادداشت اور توجہ بالکل صحیح ہے۔دونوں سابق صدور میں ریڑھ کی ہڈی کا مسئلہ مشترکا ہے۔ میڈیکل رپورٹ کے مطابق سابق فوجی صدر پرویز مشرف کو عارضہٴ قلب، ریڑھ کی ہڈی کا درد، ایک کندھے کا کام نہ کرنا، ہڈیوں میں سوزش، خون میں زیادہ کولیسٹرول، گھٹنے کی تکلیف، جبڑے کا درد اور غدودِ مثانہ کی سوجن جیسے امراض لاحق ہے۔ تاہم پرویز مشرف ، آصف علی زرداری کی طرح ذہنی دباوٴ کا بھی شکار ہیں۔

مزید خبریں :