پاکستان
07 جنوری ، 2014

سندھ میں تمام نجی اور سرکاری تعلیمی ادارے کل کھل جائیں گے

سندھ میں تمام نجی اور سرکاری تعلیمی ادارے کل کھل جائیں گے

کراچی…سندھ بھر میں تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے کل سے کھل رہے ہیں۔ سیکریٹری تعلیم سندھ کے مطابق کل سے سندھ کے تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے کھل جائیں گے۔سندھ میں اسکول اور کالج یکم جنوری سے کھول دیئے گئے تھے، تاہم سخت سردی کی وجہ سے دو جنوری کو مزید چھٹیوں کا اعلان کیا گیا تھا۔ سندھ میں نجی اسکولوں کی ایسوسی ایشن نے حکومت سے چھٹیوں میں توسیع کی درخواست کی تھی۔


مزید خبریں :