16 جنوری ، 2014
میلبرن…پاکستان کے اعصام الحق اور بھارت کے روہن بوپننا کی جوڑی آسٹریلین اوپن ٹینس کے دوسرے راوٴنڈ میں پہنچ گئی۔ میلبرن میں جاری ایونٹ کے پہلے راوٴنڈ میں اعصام الحق اور روہن بوپننا کا مقابلہ نیوزی لینڈ کے رمیز جنید اور فرانس کے ایڈرین مینارینو کیپیئرسیتھا۔ پاک بھارت جوڑی نے پہلا سیٹ جیت کر برتری حاصل کی، لیکن دوسرے سیٹ میں مقابلہ برابر ہوگیا۔ فیصلہ کن سیٹ میں سنسنی خیز مقابلہ ہوا۔ پاک بھارت جوڑی نے میچ چھ تین، چار چھ اور سات چھ سے جیت کر دوسرے راوٴنڈ میں جگہ بنالی۔