کھیل
17 جنوری ، 2014

شارجہ ٹیسٹ:سری لنکانے پہلی اننگز9وکٹ،428رنز پر ڈکلیئر کردی

شارجہ ٹیسٹ:سری لنکانے پہلی اننگز9وکٹ،428رنز پر ڈکلیئر کردی

شارجہ…شارجہ ٹیسٹ کے دوسرے دن سری لنکا نے پہلی اننگز 9 وکٹ پر 428 رنز بناکر ڈیکلیئر کردی۔ کپتان اینجلو میتھیوز اور دلروان پریرا نروس نائنٹیز کا شکار ہوئے۔ سری لنکا نے پہلی اننگز 5 وکٹ پر 220 رنز سے آگے بڑھائی۔وکٹ کیپر پرسننا جے وردھنے اسکور میں صرف 7رنز کا اضافہ کرکے آوٴٹ ہوئے لیکن کپتان اینجلو میتھیوز نے ذمہ داری سے بیٹنگ کرتے ہوئے 91 رنز کی اننگز کھیلی۔ پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے دلروان پریرا نے ان کا بھرپور ساتھ دیا۔ دونوں کے درمیان 112رنز کی شراکت ہوئی، پریرا 5 رنز کی کمی سے ڈیبیو پر سنچری نہ بناسکے۔وہ محمد طلحہ کا شکار ہوئے۔سری لنکا نے پہلی اننگز 9وکٹ پر 428 رنز بناکر ڈیکلیئر کردی۔محمد طلحہ اور جنید خان نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔دوسرے دن کے اختتام تک پاکستان نے بغیر کسی نقصان کے 19 رنز بنالئے۔ سری لنکا کو اب بھی 409 رنز کی برتری حاصل ہے، یہ میچ پاکستان کا پہلا اسپورٹس چینل جیو سوپر براہ راست نشر کررہا ہے۔

مزید خبریں :