17 جنوری ، 2014
دوحہ…دوحہ میں کھیلی جانے والی 3ملکی ویمنز ون ڈے سیریزکے فائنل میں جنوبی افریقا نے پاکستان کو شکست دے دی۔فائنل میں جنوبی افریقا کی ویمنز ٹیم 4وکٹ سے کامیابی حاصل کی۔ فائنل میں پاکستان ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 94 رنز بناکر آوٴٹ ہوگئی۔ جویریہ خان 30 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہیں۔ شبنم اسماعیل نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ 95 رنز کا ہدف جنوبی افریقی ٹیم نے 6 وکٹ پر حاصل کرلیا۔سونیٹ لوبسر 25 رنز کے ساتھ ناٹ آوٴٹ رہیں۔ سمیعہ صدیقی اور ندا ڈار نے دو ،دو وکٹیں حاصل کیں۔