19 جنوری ، 2014
لندن…ایک نئی طبی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ جن افراد میں ذیابیطس کا مرض پیدا ہورہا ہے وہ صرف بیس منٹ سے زائد واک کرکے دل کے دورے سے بچ سکتے ہیں۔تحقیق کے مطابق ایسے افراد جن میں ذیابیطس کا مرض ابتدائی مراحل میں ہو وہ اگر اپنے معمول سے 20 منٹ زائد روزانہ پیدل چلیں تو ان میں ہارٹ اٹیک کا خطرہ بہت حد تک کم ہو سکتا ہے۔تحقیق میں مزید بتایا گیا ہے کہ ایسے افراد ایک برس تک روزانہ 2000 قدم یعنی ڈیڑھ کلومیٹراپنے معمول سے زائد پیدل چل کر دل سے متعلق امراض کی شرح میں آٹھ فیصد تک کمی کر سکتے ہیں۔