21 جنوری ، 2012
کولمبیا (کینیڈا )…این جی ٹی…کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا میں دنیا کا سب سے بڑا زمرد نیلامی کے لیے پیش کردیا گیا ہے۔12انچ بڑا اور11.5 کلوگرام وزنی یہ زمرد برازیل میں دریافت کیا گیا تھاجسے بعد ازاں بھارت لاکر تراش خراش کرکے خوبصورتی سے کاٹا گیا۔57ہزار قیراط کے اس زمرد کی قدروقیمت11لاکھ50ہزارڈالر لگائی گئی ہے لیکن اس کی اندازے سے زیادہ قیمت پر فروخت ہوجانے کی توقعات ظاہر کی جارہی ہیں۔ایک فٹ بال اور تربوز کے سائز کے برابر اسTeodoraنامی زمرد کی نیلامی28جنوری کو برٹش کولمبیا کے شہرKelownaمیں کی جائیگی۔