کاروبار
21 جنوری ، 2014

کراچی اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان

کراچی اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان

کراچی…کراچی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان دیکھنے میں آرہا ہے، آج ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100 انڈیکس میں 100 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں انڈیکس,101 27 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ گذشتہ روز کاروباری ہفتے کے پہلے دن کراچی اسٹاک مارکیٹ نے ملکی تاریخ کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے اور پہلی بار کے ایس ای 100انڈیکس27 ہزار کی نفسیاتی حد عبورکی تاہم انڈیکس میں 87.10پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس26913.85 پوائنٹس سے بڑھ کر 27000.95پوائنٹس کی بلند سطح پر بند ہوا تھا۔


مزید خبریں :