پاکستان
26 جنوری ، 2014

پشاور: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق

پشاور: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق

پشاور…پشاور کے علاقے ہشت نگری جھنڈا بازار میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق پشاور کے علاقے ہشت نگری جھنڈا بازار میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کانسٹیبل جاں بحق ہوگیا ۔ پولیس کے مطابق کانسٹیبل غلام احمد معمول کے مطابق ڈیوٹی پہ تھا کہ نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

مزید خبریں :