04 فروری ، 2014
کراچی…کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز 24 گھنٹوں کی بندش کے بعد آج صبح 8 بجے سے کھل جائیں گے۔ ترجمان سوئی سدرن گیس کے مطابق صوبے بھر میں سی این جی کی فراہمی منگل کی صبح سے دوبارہ شروع ہو گی۔ ہفتہ وار لوڈ شیڈنگ کے سلسلے میں پیر کی صبح سے سی این جی اسٹیشنز بند کر دئیے گئے تھے۔