پاکستان
07 فروری ، 2014

خیبرپختونخواہ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش اور برفباری کاا مکان

خیبرپختونخواہ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش اور برفباری کاا مکان

اسلام آباد…محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ آج اسلام آباد، بالائی پنجاب، بالائی خیبرپختونخواہ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں اکثر مقامات پر مزید بارش اور پہاڑوں پر برفباری کاا مکان ہے۔ آزاد کشمیر سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔بارش کے باعث ملک کے اکثر بالائی علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔ محکمہ سمیات کے مطابق حالیہ بارشوں کا سلسلہ مزید چوبیس گھنٹے جاری رہے گا۔ اس دوران فیصل آباد، ملتان، ساہیوال، ڈی جی خان، ڈی آئی خان، بنوں، کوئٹہ اور ژوب ڈویژن میں چند ایک مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

مزید خبریں :