پاکستان
07 فروری ، 2014

کراچی:سہراب گوٹھ میں رینجرز کا سرچ آپریشن، متعدد مشتبہ افراد زیرحراست

کراچی:سہراب گوٹھ میں رینجرز کا سرچ آپریشن، متعدد مشتبہ افراد زیرحراست

کراچی …کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں قائم حسن نعمان کالونی میں رینجرز کا سرچ آپریشن جاری ہے،آپریشن کے دوران کئی مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں قائم حسن نعمان کالونی میں رینجرز کا ٹارگٹیڈ آپریشن جاری ہے،آپریشن خفیہ اطلاع پر شروع کیا گیا ہے،جس کے دوران مشتبہ افراد کے مکانوں اور ٹھکانوں پر چھاپے مارے جارہے ہیں۔آپریشن میں رینجرز کے 400 اہلکار شریک ہیں۔آپریشن میں خواتین رینجرز اہلکار،انسداد دہشت گردی کی تربیت رکھنے والے کمانڈوز بھی شریک ہیں۔ترجمان رینجرزکے مطابق آپریشن میں علاقے کے داخلی وخارجی راستے سیل کردئیے گئے۔

مزید خبریں :