07 فروری ، 2014
نیویارک …اچھے ہوٹلوں میں کھانا کھانے کے لیے انتظار تو کرنا پڑتا ہے مگر امریکا میں ایک ریسٹورنٹ ایسا بھی ہے جس میں کھانا کھانے کے لیے پانچ سال انتظار کرنا پڑے گا۔نیویارک میں واقع ون مین ریسٹورنٹ میں بنے کھانے اتنے لذیذ ہیں کہ اب اس کی شہرت دور دور تک پھیل چکی ہے۔ اس ریسٹورنٹ میں ایک ہی شیف ہے جس کے ہاتھوں کا کھانا کھانے کے لیے ایڈوانس بکنگ کرانی پڑتی ہے۔ اگر آپ کو بھی یہاں کھانا کھانا ہے تو بس 2019 تک انتظار کرنا پڑے گا، کیونکہ یہاں اگلے پانچ سال تک کی تمام بکنگ ہوچکی ہے۔