07 فروری ، 2014
کراچی…کراچی میں بلدیہ ٹاون کے علاقے مدینہ کالونی میں سیاسی رہنما کے گھر کے باہر نصب کیا گیا بم ناکارہ بنادیا گیا۔بم دو کلوگرام وزنی تھا،پولیس کے مطابق مدینہ ٹاون میں نا معلوم افراد نے عوامی نیشنل پارٹی کے مقامی رہنما رزاق بونیری کے گھر کے باہر نصب کردیا۔محلے کیلوگوں کی اطلاع پر پولیس نے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرلیا،بم ڈسپوزل اسکواڈ نے بم کو ناکارہ بناکر علاقے کو کلئیر کردیا،بم دو کلو گرام وزنی تھا۔