07 فروری ، 2014
اسلام آباد…سابق صدر پرویز مشرف کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کے خلاف درخواست اعتراضات لگا کر واپس کردی گئی۔ پرویز مشرف کے وکلاکی جانب سے وارنٹ گرفتاری کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی گئی تھی، جسے سپریم کورٹ رجسٹرار آفس نے اعتراض لگا کر واپس کردی۔ رجسٹرار آفس کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ اس درخواست کو نہیں سن سکتی،پرویز مشرف متعلقہ فورم سے رجوع کریں۔