07 فروری ، 2014
پنڈی بھٹیاں…پنڈی بھٹیاں میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے نوجوان کو قتل کر دیا۔پولیس کے مطابق گڑھی ممبڑان کے قریب نامعلوم افراد نے ایک نوجوان کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور اس کی لاش ویرانے میں پھینک دی۔اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو قبضے میں لیکر تحصیل ہیڈ کوارٹر پہنچا دیا۔ مقتول کی ابھی شناخت نہیں ہو سکی۔ پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔