پاکستان
07 فروری ، 2014

جہلم:خاتون 5بچوں سمیت لاپتہ،شوہرڈھونڈتا ہوالاہورپہنچ گیا

لاہور…جہلم کے ایک نواحی گاوٴں کی خاتون اپنے 5 بچوں سمیت لاپتہ ہو گئی۔ گھر کا سربراہ انہیں ڈھونڈتے ہوئے لاہور پہنچ گیا۔گاوٴں احمد آباد کے منصب اقبال نے جیو نیوز کو بتایا کہ اس کی ساس نے ایف آئی آر میں اسے ہی نامزد کر دیا، پولیس نے 55 روز تک تفتیش کی اور پھر چھوڑ دیا۔ منصب اقبال نے شبہ ظاہر کیا کہ لومیرج کی وجہ سے خاتون کے گھر والے ناراض تھے۔ انھوں نے شادی کے 9 سال بعد موقع ملتے ہیں اس کی بیوی اور بچوں کو غائب کر دیا ہے۔

مزید خبریں :