07 فروری ، 2014
اسلام آباد…یوٹیلیٹی اسٹورز پر دواوٴں کے اسٹور بھی کھولے جائیں، جہاں مارکیٹ سے 25 فیصد کم ریٹ پر دوائیں ملیں، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی صنعت و پیداوار کی تجویز۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے صنعت و پیداوار نے تجویز پیش کی ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر عوام کو 25 فیصد رعایت پر دوائیں فراہم کی جائیں۔ اسلام آباد میں سینیٹر مشاہد اللہ کی زیر صدارت اجلاس میں کمیٹی نے سفارش کی کہ عوام کو ریلیف دینے کے لیے یوٹیلٹی اسٹورز پر مارکیٹ سے 25فیصد کم قیمت پر دوائیں فروخت کی جائیں۔ کمیٹی کو بریفینگ دیتے ہوئے ایم ڈی یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن خاقان مرتضیٰ نے کہا کہ اس وقت یوٹیلیٹی کارپوریشن میں تعلیم یافتہ اسٹاف کی شدید قلت ہے،صورتحال یہ ہے کہ گریڈ 20 کے سات آفیسران میں سے ساتوں کی تعلیم اتنی بھی نہیں کہ وہ ایک چھٹی کی درخواست ہی لکھ سکیں۔ کارپوریشن کے قانون کے مطابق ملازمین کی ترقی کے لیے تعلیم کی شرط نہیں اور کم تعلیم یافتہ ملازمین ترقی کرتے کرتے اونچے گریڈز پر پہنچ چکے ہیں۔