10 فروری ، 2014
بالی…منشیات کی اسمگلنگ میں سزا یافتہ آسٹریلوی خاتون کو انڈونیشیا میں 9برس سزا کے بعد جیل سے پیرول پر رہا کر دیا گیا ہے۔ بالی جزیرے کی ایک جیل میں 36سالہ شپلے کوربی کے پیرول کی درخواست کو حتمی شکل دے دی گئی۔ کوربی کو2005ء میں 20 سال کی قید کی سزا دی گئی تھی۔ پیرول کی شرط کے تحت کوربی کو 2017ء تک بالی ہی میں رہنا پڑے گا اوران کا ارادہ ہے کہ وہ وہاں اپنی بہن کے گھر پر رہیں گی۔