10 فروری ، 2014
مکہ مکرمہ…مکہ مکرمہ اور گرد ونواح میں موسلادھار بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آگئے اور موسم خوشگوار ہوگیا۔عرب ٹی وی کے مطابق پیر کی شام ہونے والی بارشوں سے مکہ مکرمہ کے مختلف علاقوں سمیت قریبی شہر جدہ اور طائف میں موسم خوشگوار ہوگیا اور نشیبی علاقوں اور نالے زیر آب آگئی۔ محکمہ شہری دفاع نے شہریوں کو محتاط رہنے اور نچلے اور دور آفتادہ علاقوں اور نالوں میں جانے سے خبردار کیا ہے۔جبکہ محکمہ موسمیات نے سعودی عرب کے مغربی اور جنوب مغربی علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ بدھ اور جمعرات تک رہنے کی پیشنگوئی کی ہے۔