دنیا
10 فروری ، 2014

تھائی لینڈ میں کسان بھی مطالبات کے حق میں سڑکوں پر نکل آئے

تھائی لینڈ میں کسان بھی مطالبات کے حق میں سڑکوں پر نکل آئے

بنکاک…تھائی لینڈ میں کسان بھی مطالبات کے حق میں سڑکوں پر نکل آئے۔تھائی لینڈ کے صوبے NONTHABURI میں کسانوں نے چاول کی سبسڈی اسکیم پر حکومت کی جانب سے عمل درآمد نہ کئے جانے کے خلاف مظاہرہ کیا۔ تھائی لینڈ کی نگراں انتظامیہ نے سبسڈی نہ دئیے جانے کا اعتراف کیا ہے جس کی وجہ فنڈز میں کمی ہے۔ اس سلسلے میں کسانوں کے وفد نے وزیر تجارت سے ملاقات بھی کی لیکن کوئی خاطر خواہ پیش رفت نا ہونے کے باعث واپس لوٹ آئے۔ کسانوں کا کہنا ہے مطالبات پورے نا ہونے تک احتجاج جاری رہے گا۔

مزید خبریں :