13 فروری ، 2014
کابل … امریکی فوج کے احتجاج کے باوجود افغانستان نے 65 خطرناک قیدیوں کو رہا کردیا ہے۔ایک افغان اہلکار کے مطابق حکومت نے 65 افغان قیدیوں کوسابق امریکی جیل سے رہا کیا گیاہے۔امریکا نے فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ قیدی خطرناک جنگجو ہیں ،جو اتحادی اور افغان فورسز کے قتل کے لئے دوبارہ میدان جنگ میں اتریں گے۔افغانستان میں امریکی فورسز کا کہنا ہے کہ رہا کئے جانے والوں کے ہاتھ عالمی اور افغان فوجیوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں۔ جیل کے ترجمان نعمت اللہ خاکی نے تصدیق کی ہے کہ تمام65 قیدیوں کو آج صبح آزاد کردیاگیا ہے۔اوباما انتظامیہ اور افغان حکومت کے درمیان قیدیوں کی رہائی کے معاملے پر کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔