13 فروری ، 2014
لاہور…فیض احمد فیض نے کومل لفظوں سے شاعری کی، مذہبی انتہاپسندی اور آمریت کے خلاف دلیری سے لڑے، قوم آج فیض احمد فیض کی 103ویں سالگرہ منا رہی ہے۔چلیں آج سب مل کر فیض احمد فیض کو ہیپی برتھ ڈے کہتے ہیں ۔فیض احمد فیض ایک انقابی شاعر، جنہیں عام آدمی کے دکھ درد کا احساس تھا، احترام آدمیت کا پاس تھا۔ لینن ایوارڈ سے نوازے جانے والے فیض احمد فیض سماج کو بدلنے کی جدوجہد میں لفظوں سے ہی نہیں کھیلے۔ انہوں نے جیلوں کی سختیاں بھی کاٹیں اور جلاوطن بھی رہے۔ موسیقیت سے لبریز فیض احمد فیض کی شاعری ایک ایسی تحریک میں ڈھل چکی ہے جس کی منزل محکوم عوام کی حاکمیت ہے، مظلوم طبقات کی بالا دستی ہے۔