13 فروری ، 2014
واشنگٹن…امریکا کی شمال مشرقی ریاستوں میں برفانی طوفان کے باعث ساڑھے 4ہزار سے زائد پروازیں منسوخ کی جاچکی ہیں۔ امریکا کی مختلف ریاستوں میں شدید برف باری جاری ہے۔ ورجینیا میں 10سے 15انچ برف پڑی، دارالحکومت واشنگٹن میں 11انچ برف پڑچکی ہے۔ امریکا میں برفانی طوفان جنوبی ریاستوں سے ہوتا ہوا شمال مشرقی ریاستوں میں پہنچ گیا ہے۔ ٹیکساس سے meinتک برف ہی برف پڑی ہے۔ برف باری سے متاثرہ علاقوں میں نظام زندگی منجمد ہوگیا ہے۔ جس کے باعث آج بھی واشنگٹن اور نیویارک سمیت دیگر ریاستوں میں ساڑھے چار ہزار سے زائد پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں اور 350سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔ برف باری نے بجلی کے نظام کو بھی متاثرکیا ہے اور لاکھوں صارفین بجلی کی فراہمی سے محروم ہیں۔