16 فروری ، 2014
گوئٹے مالا…عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس کو گذشتہ دنوں کو ایک انتہائی نایاب و مزیادار تحفہ موصول ہوا۔یہ تحفہ خود اُنہی کا لائف سائز چاکلیٹی ماڈل تھا جو معروف چاکلیٹ آرٹسٹ نے انتہائی محنت سے کم وبیش ایک ماہ کے عرصے میں تیار کیا ۔گوئٹے مالا کے علاقے کی خاص 1اعشاریہ5ٹن چاکلیٹ سے تیار کیا گیاپوپ فرانسس کے قد برابر یہ چاکلیٹی مجسمہ اُنہیں ویٹی کن میں پیش کیا گیا جسکی تیاری میں آرٹسٹ سمیت اُسکے20طالبعلموں نے حصہ لیا۔