صحت و سائنس
17 فروری ، 2014

ٹانک میں پولیو ٹیم کو اغوا کر لیا گیا،تین لیویز اہل کار بھی شامل

ٹانک میں پولیو ٹیم کو اغوا کر لیا گیا،تین لیویز اہل کار بھی شامل

ٹانک…انسدادپولیومہم کیلئے ضلع ٹانک میں کام کرنے والی ٹیم کو اغواکرلیاگیا۔ مغویوں میں ٹیم کی سیکیورٹی کے لیے جانے والے لیویز کے تین اہلکار بھی شامل ہیں۔پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق ٹانک شہر سے 6 افراد پر مشتمل ٹیم انسداد پولیومہم کے لیے صبح 9بجے ایف آر کے علاقے پینگ روانہ ہوئی تھی۔ ٹیم کو دوپہر تک واپس ٹانک پہنچنا تھا تاہم ٹیم کے واپس نہ آنے پر متعلقہ حکام نے تلاش شروع کی تو پتا چلا کہ انہیں اغوا کرلیا گیاہے۔ پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق مغویوں میں ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے ڈاکٹرخان داد، پولیوپروگرام یونین کونسل پینگ کے انچارج، ڈرائیور اور 3 لیویز اہلکار شامل ہیں۔ پولیٹیکل انتظامیہ نے پولیوٹیم کی بازیابی کے لیے اقدامات شروع کردیے ہیں۔

مزید خبریں :