28 فروری ، 2014
آگرہ… بے وفائی کے لئے بدنام طوطے کی وفاداری کی کہانی سامنے آگئی،بھارت میں طوطے نے مالکن کے قاتل کو پکڑوا دیا۔۔واقعہ ریاست اتر پردیش کے شہر آگرہ میں پیش آیا جہاں 55 سالہ خاتون کو ان کے بھتیجے نے چاقو کے وار سے قتل کر کے زیورات لوٹ لئے تھے، قتل کے بعد طوطا بھتیجے کے نام پر چیخنے لگ جاتا جس سے ان کے رشتے داروں کو اس پر شک ہو گیا۔ پولیس نے تفتیش کے بعد قاتل کو ساتھی سمیت گرفتار کر لیا ۔35 سالہ آشوتوش کے ہاتھ پر مقتولہ کے پالتو کتے کے کاٹنے کا نشان بھی پایا گیا۔