09 مارچ ، 2014
کراچی…کراچی میں انسداد پولیو مہم کے دوران 24 یونین کونسلوں میں موٹرسائیکل چلانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ پابندی کا اطلاق صبح 8 بجے سے شام 6بجے تک ہوگا۔ پابندی گڈاپ ٹاوٴن کی یوسی 4 گجرو، یوسی 5 سنوگل، یوسی 8 منگھوپیر، گلشن اقبال کی یوسی 10 پہلوان گوٹھ، یوسی 11 میٹرول، یوسی 12 گلزارہجری، یوسی 13 صفورا گوٹھ ،بلدیہ ٹاوٴن کی یوسی 1 گلشن غازی، یوسی 2 اتحاد ٹاوٴن، یوسی 3 اسلام نگر، یوسی 4 نال آبادی ،اورنگی ٹاوٴن کی یوسی 1 مومن آباد، یوسی 13 بلوچ گوٹھ، یوسی 2 ہریانہ کالونی ،سائٹ ٹاوٴن کی یوسی7 بنارس، یوسی 8 قصبہ کالونی، یوسی 9 اسلامیہ کالونی ،بن قاسم ٹاوٴن کی یوسی 2 ریڑھی گوٹھ، یوسی 3 بھینس کالونی، یوسی 4 قائد آباد ،لانڈھی ٹاوٴن کی یوسی 1 مظفرآباد، یوسی 2 مسلم آباد صدر ٹاوٴن کی یوسی 9 سول لائن اور گلبرگ ٹاوٴن کی یوسی 8 شفیق محل میں ہوگی۔