09 مارچ ، 2014
کراچی …پاکستان سمیت دنیا بھر کی ماوٴں کو گھر سنبھالنے کے ساتھ ساتھ مختلف مسائل کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے، ایسے میں خواتین ڈپریشن کا شکار ہوجاتی ہیں، جو نہ صرف ماں بلکہ تمام بچوں کے لئے بھی نقصان کا سبب بنتا ہے ۔مختلف ملکوں میں کی گئی تحقیق کے مطابق پاکستان سمیت دنیا بھر میں 12 فیصد خواتین ڈپریشن میں مبتلا ہیں۔ دفاترمیں کام کرنے والی خواتین خاص طور پر ڈپریشن کا شکارہوتی ہیں کیونکہ انہیں آفس کے ساتھ گھریلو ذمے داریاں بھی نبھانی پڑتی ہیں۔ بعض خواتین معاشی تنگی اور سسرال میں ناروا سلوک کے سبب بھی ڈپریشن میں مبتلا ہوجاتی ہیں جس سے نہ صرف ان کی گھریلو زندگی شدید متاثر ہوتی ہے بلکہ نومولود بچے سمیت تمام بچوں کی زندگی پر بھی اس کا بْرا اثر پڑتا ہے۔ تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ خواتین مردوں سے دوگنا زیادہ ڈپریشن کا شکار ہوتی ہیں۔