10 مارچ ، 2014
لندن…کبھی کبھی فیلڈ پر نکلے رپورٹرز کو ایسی غیر متوقع صورتحال سے دوچار ہونا پڑتا ہے کہ کچھ کو وہ خود بھی ہکا بکا نظر آتے ہیں۔زیر نظر تصویر میں بھی کچھ ایسا ہی نظارہ دیکھنے کو مل رہا ہے جہاں ایک رپورٹر لائیو رپورٹنگ کرنے میں مگن تھا جب منچلے نوجوان نے اُس سے مائیکروفون چھین لیا۔ابھی رپورٹر اس غیر متوقع صورتحال سے اُبھرنے کی کوششوں میں ہی مگن تھا کہ یہ منچلا نوجوان اپنا پیغام حاضرین کو دیتے ہوئے مائیکروفون واپس رپورٹر کے ہاتھ میں تھما کر چلتا بنا۔