پاکستان
04 اپریل ، 2012

امریکی تعلقات پر پالیسی پارلیمنٹ میں بنانے سے شفافیت آئیگی، وزیراعظم

امریکی تعلقات پر پالیسی پارلیمنٹ میں بنانے سے شفافیت آئیگی، وزیراعظم

اسلام آباد … وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ امریکا سے نئے تعلقات کی پالیسی پارلیمنٹ کے ذریعے مرتب کرانے سے معاملات میں شفافیت آئے گی اور تعلقات کی بنیاد باہمی احترام پر مبنی ہونی چاہئے۔ پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے امریکی نائب وزیر خارجہ نے آج اسلام آباد میں وزیراعظم گیلانی سے ملاقات کی، اس موقع پر دونوں ممالک کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ وزیراعظم نے ٹامس نائیڈز سے گفتگو میں کہاکہ امریکا سے تعلقات میں پاکستان کی خودمختاری کا احترام ضروری ہے، پاک امریکا باہمی اعتماد قائم ہو تو خطے میں امن آئے گا۔ انہوں نے کہاکہ پارلیمنٹ، امریکا سے تعلقات کی پالیسی مرتب کرنے پر غور کررہی ہے اور اس عمل سے پاک امریکا تعلقات میں شفافیت آئے گی۔

مزید خبریں :