04 اپریل ، 2012
اسلام آباد … رحمان ملک نے کہا ہے کہ گلگت میں امن و امان کیلئے سیکیورٹی فورسز کی نفری بڑھادی، گلگت میں حالیہ فسادات فرقہ وارانہ نہیں، دہشت گرد پاکستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں۔ وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک سے اسلام آباد میں علماء کے وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران رحمان ملک کا کہنا تھا کہ گلگت میں نوگو ایریاز ہیں جنہیں ختم کرنے کی ہدایات دیدیں، گلگت میں بغیر این او سی جائیداد خریدنے پر پابندی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ گلگت میں امن و امان کیلئے سیکیورٹی فورسز کی نفری بڑھادی، گلگت میں حالیہ فسادات فرقہ وارانہ نہیں ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ دہشتگرد پاکستان کو غیرمستحکم کرنا چاہتے ہیں، گلگت کو نشانہ بنانا شرپسندوں کا خاص مقصد ہے۔