04 اپریل ، 2012
اسلام آباد…وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے میاں نواز شریف سے ٹیلی پر رابطہ کر کے ن لیگ کے ارکان کی قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کی دعوت دی جسے نواز شریف نے قبول کرلیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کو فون کیا ہے۔ وزیراعظم نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے، ان کا کہنا ہے کہ کمیٹی کو امریکا، نیٹو اور ایساف کے ساتھ تعلقات کی نئی شرائط فائنل کرنی ہیں۔ نواز شریف نے دعوت قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن قومی سلامتی کمیٹی کے آئندہ اجلاس میں شرکت کرے گی۔