04 اپریل ، 2012
اسلام آباد … مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ نیٹو سپلائی کی بحالی مشروط ہو یا غیر مشروط ہر فورم پر مخالفت کریں گے۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ جے یو آئی (ف) نیٹو سپلائی کی بحالی کی ہر فورم پر مخالفت کرے گی، نیٹو سپلائی بند کرنے کے حکومتی فیصلے کی حمایت جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نیٹو سپلائی کی بحالی مشروط ہو یا غیر مشروط اس کی مخالفت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں مذاکرات کی صورت میں وہاں اسلحہ لیکرجانے کی ضرورت نہیں۔